ڈی پی او اسد سرفراز کا پولیس لائن میں پولیس دربار…

0
48

ڈیرہ غازیخان(تنویر احم) ڈی پی او اسد سرفراز نے پولیس لائن میں پولیس دربار لگایا اس موقع پر پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ کسی بھی محکمہ کی بنیاد جذبہ ہوتا ہے اپنے فرائض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کریں ضلع بھر میں پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کی غیر ضروری ناکہ بندی کی ہرگز اجازت نہیں عوام کا پولیس پر اعتماد برقرار رکھنے کے لئے پیدا ہونے والے خلا کو ختم کیا جائے۔تھانہ میں آنے والے ہر خاص و عام شہری کی فوراً دارسی کرتے ہوئے فوری مقدمات کا اندراج کیا جائے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے فوری طور پر انصاف مہیا کرنے کی پالیسی پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔ضلع میں کہیں بھی غیر ضروری ناکہ بندی پوائنٹ قائم نہیں کئے جائیں گے عوام کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر قوتوں کو بروئے کار لایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانیوں کا بروقت ازالہ کرکے نیکیوں کے انبار اکٹھے کیے جا سکتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ انبار اکٹھے کرنے میں آپ اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لانے میں کوئی بھی کسر روا نہیں رکھیں گے دربار کے آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز نے ملازمین کے مسائل دریافت کئے اور انکے حل کے لئے انہیں یقین دہانی کرائی۔

Leave a reply