ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد،نمازیوں سے خطاب میں کیا کہا جانئے اس رپورٹ میں

0
51

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی فیصل مسجد نزد آؤٹ ایجنسی چوک میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری،ڈی پی او اسد سرفراز نے مسجد میں آئے نمازیوں سے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز نے فیصل مسجد نزد آؤٹ ایجنسی چوک میں نماز جمعہ ادا کی نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری میں نمازیوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈی جی خان کے شہریوں کے مسائل حل کرنا میری واحد ترجیح ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے تاکہ شہریوں کے مسائل خود سن کر حل کر سکوں اورڈی جی خان کے شہریوں کو امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دینا ہو گا۔گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ایس ایچ اوزکو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں ہی عوام کے مسائل سننے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ ہر شہری ذاتی طور پر اچھے شہری ہونے کا کردار ادا کرے اوراپنے بچوں کو بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل مت چلانے دیں اور مشکوک شخص کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Leave a reply