کامونکی 64 کنال سرکاری اراضی واگزار

0
115

ضلعی انتظامیہ کا کامونکی کے علاقہ دھوپ سڑی میں غیر قانونی قابضین کے خلاف کریک ڈائون
64کنال سرکاری اراضی واگزار،کاروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ نے کی۔

ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف ضلع بھر کی طرح کامونکی میں بھی آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر (کامونکے)شاہد عباس جوتہ نے غیر قانونی قابضین سے 64کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی،آپریشن کے دوران 14کمرشل دوکانیں اور 93گھر بھی مسمار کیے گئے،واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت تقریباًساڑھے 6کروڑ سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ نے غیر قانونی قابضین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے موضع دھوپ سڑی (گونا عور)کامونکے میں 64کنال سرکاری اراضی واگزار کروا ئی جس کی کل مالت ساڑھے6کروڑ سے زائد ہے۔واگزار کروائی گئی کمرشل دوکانوں کی مالیت 41لاکھ سے زائد ہے،قابض شدہ اراضی پر 93گھر اور 14کرشل دوکانیں تعمیر تھیں جنہیں واگزار کرواتے ہوئے مسمار کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے اسسٹنٹ کمشنر (کامونکی)شاہد عباس جوتہ کے ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن کو بھرپور سراہا اور کہا کہ آپریشن کو پوری شدت سے جاری رکھا جائے اور سرکاری املاک پر قابضین کی جہاں نشاندہی ہو ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکار کی قیمتی املاک کو واگزار کروایا جائے۔

Leave a reply