کرونا متاثرہ علاقوں کے مزدور مذید پریشان

0
31

قصور
الہ آباد کورونا کیسز سامنے آنے پر الہ آباد کے رہائشی مزدوروں کو فیکٹریوں سے فارغ کر دیا گیا جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے حکومت احساس پروگرام سے تمام مزدوروں کی مدد کرے مزدوروں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں کورونا وائرس کے تقریباً پچاس کے قریب کیس سامنے آنے پر علاقہ بھر میں جہاں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہے وہاں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر الہ آباد میں رہائش پذیر لوگوں کی مشکلات میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ہزاروں لوگ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے پہلے ہی بہت پریشان ہیں اب قریبی رشتہ دار اور دیگر دوست احباب بھی وائرس کے خوف کی وجہ سے ایک دوسرے کو ملنے سے کترا رہے ہیں اور الہ آباد کے رہائشی سینکڑوں مزدور جو کہ لاہور اور اس کے گردونواح میں قائم فیکٹریوں میں کام کرنے والے تھے ان مزدوروں کو تین روز قبل فیکٹریوں سے نکال دیا گیا ہے اکثر فیکٹریوں کی گاڑیاں مزدوروں کو پک اینڈ ڈراپ سہولت دیتی تھیں لیکن گزشتہ تین دنوں سے مزدوروں کو فیکٹریوں میں نہیں لیجایا جا رہا کورونا وائرس کے ڈر سے فیکٹری مالکان نے الہ آباد کے رہائشی مزدوروں کا فیکٹریوں میں داخلہ بند کرکے انتہائی ظلم کیا ہے مقامی مزدوروں نے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بیروز گار ہونے والے مزدوروں کا ڈیٹا بذریعہ اے سی چونیاں اکٹھا کر کے احساس پروگرام سے مدد کی جائے

Leave a reply