کشمیریوں سے اظہاریکجتی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فضل ربی چیمہ کی زیر صدارت پروگرامز کے انعقاد کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد

0
33

فیصل آباد(محمد اویس)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ضلع میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں اورمحکموں کے پروگرامز کوحتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فضل ربی چیمہ کی زیر صدارت پروگرامز کے انعقاد کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف،اسسٹنٹ کمشنر سٹی وصدر زوہا شاکر،عمر مقبول،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کے علاوہ آرٹس کونسل،یونیورسٹیز،کالجز،سکول،ایف ڈی اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن،واسا،پی ایچ اے پارکنگ کمپنی،پنجاب پولیس،سول ڈیفنس،1122ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں کشمیر کنونشن،سیمینارز،تقریری مقابلے،واکس،مشاعرے،موضوعاتی ڈرامے اوردیگر پروگرامز منعقد ہونگے جبکہ آرٹس کونسل کی طرف سے جدوجہد آزادی کشمیر اوربھارتی ظلم واستبداد پر مبنی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیاجا رہا ہے۔علاوہ ازیں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلع بھر میں اہم عوامی مقامات پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر مشتمل بینرز،کشمیر کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر آویزاں کی جارہی ہیں جس کے لئے پی ایچ اے،میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پارکنگ کمپنی،ایف ڈی اے اور میونسپل کمیٹیز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔صدر اجلاس نے بتایا کہ 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منایا جائے گا تاہم اس سے قبل بھی کشمیر سے اظۃار یکجہتی کے لئے مختلف پرورگرامز منعقد ہونگے۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود سے کہا کہ وہ مختلف این جی اوز کو متحرک کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واکس اور ریلیز کا انعقاد کریں جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے بھی اسی نوعیت کے پروگرامز منعقد کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک پارکوں میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک پر مشتمل ڈاکومنٹری،سپورٹس میچز کرانے کے علاوہ یونیورسٹیز میں مقبوضہ کشمیر کے زیرتعلیم طالب علموں کو بھی پروگرامز میں مدعو کریں۔انہوں نے تمام محکموں کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا شیڈول مرتب کرکے ایک روزمیں ڈی سی آفس بھجوانے کی ہدایت کی اورکہا کہ تمام پروگرامز اس انداز میں منائے جائیں کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا پیغام واضح طور پراجاگر ہو.

Leave a reply