کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مظفرگڑھ میں سیاستدان،وکلاء،انتظامیہ،تاجر سب سراپا احتجاج

0
42

مظفرگڑھ میں بھی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اورریلی نکالی گئی۔ریلی میں سیاہ پرچم اٹھائے ہزاروں افرد نے شرکت کی اور بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.بھارتی یوم آزادی کے حوالے سے مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ،تاجروں،وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی.ریلی کی قیادت مشیروزیراعلی پنجاب سردار عبد الحئی دستی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کی.ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی جانے والی ریلی مظفرگڑھ پریس کلب پہنچی جہاں شرکاء نے بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کیاور مودی کت پوسٹر پر جوتیاں برسانے کے بعد اسے نذر آتش کیا.ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت ناقابل برداشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی خاموشی تشویشناک ہے.مقررین نے عالمی برادری سے بھارت پردباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ان کا کہناتھا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرائے اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لائے.

Leave a reply