کوئٹہ،کسٹمز بلوچستان کے رویئے کیخلاف تاجر برادری کا اجلاس

0
30

کوئٹہ:-(رپورٹ)آل بلوچستان ایکسپورٹرز،امپورٹرز ،کلئیرنگ ایجنٹس اور اسٹیک ہولڈرز نے چیف کلکٹر کسٹم کوئٹہ بلوچستان چوہدری ذوالفقار اور کلکٹر پروینٹو کسٹم کے ناروا روئیے کے خلاف غیر معینہ مدت تک کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلے میں احتجاج،میڈیا، لیگل،پولیٹیکل اورٹرانسپورٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اتوار کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان میں آل بلوچستان ا یکسپورٹرز،امپورٹرز ،ٹرانسپورٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی غلام فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ہے صدر چیمبر آف کامرس حاجی غلام فاروق نے کہا کہ چیف کلکٹر کسٹم چوہدری ذوالفقار اور کلکٹر پروینٹو کسٹم کوئٹہ کے ناروا روئیے اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے صوبے میں آج چھٹے روز بھی تمام تر کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں بلکہ آج ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ آل بلوچستان ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ،ٹرانسپورٹرز ،کلئیرنگ ایجنٹس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا احتجاج مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو احتجاج کے دوران مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صنعت و تجارت کسی طور بھی صوبے میں قانونی تجارت پر قد غن کو برداشت نہیں کر ے گی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانونی تجارت کا واضح ثبوت صنعت و تجارت و دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کا سالانہ بنیادوں پر قومی خزانے میں 25 سے 30 ارب روپے جمع کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ قانونی کاروبار کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا بہر صورت راستہ روکا جائے گا ۔حاجی غلام فاروق نے حاجی فوجان بڑیچ کی سربراہی میں احتجاج (ہڑتال) کمیٹی،صلاح الدین خلجی کی سربراہی میں میڈیا کمیٹی،صمد موسی خیل کی سربراہی میں لیگل کمیٹی،فدا بلوچ کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی اور ٹرانسپورٹ کمیٹی کا اعلان کیا اور ہدایت کی کہ کمیٹی سربراہان اپنی مرضی کے رضاکاران کے نام آج پیر تک فائنل کر کے دیں تاکہ ان کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جا سکیں انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان ایکسپورٹ،امپورٹ،ٹرانسپورٹ ،کلئیرنگ ایجنٹس و دیگر اسٹیک ہولڈرز اس احتجاج کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسٹم و دیگر نے ایک ایک کر کے تمام آئٹمز کے امپورٹ اور ایکسپورٹ کو ہمارے لئے تقریباً ناممکن بنا دیا ہے اب یہاں کے تجارت سے وابستہ افراد صرف چند گنے چنے آئٹمز کا ہی کاروبار کر رہے ہیں ہماب مزید کسی کو بھی صوبے میں قانونی تجارت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تجارت سے وابستہ افراد کو مثالی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہیں۔

Leave a reply