کوئٹہ روڈ مارکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے

0
61

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف شاہراہوں پر زیبرا کراسنگ اور روڈ مارکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل ،ایس ایس پی ٹریفک پولیس نزید احمد کرد، ایس پی ٹریفک پولیس محمد جاوید ملک نے منان چوک سے زیبرا کراسنگ اور روڈ مارکنگ کا آغاز کیا، انھوں نے جاری کام کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ انجینئر کو ہدایات جاری کی۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں جن میں لیاقت بازار ،یٹ روڈ ،جناح روڈ ،فاطمہ جناح روڈ ،انسکمب روڈ ،قندھاری بازار سمیت دیگر سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے ڈیمانڈ کے مطابق روڈ مارکنگ کی جائیںگی ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زیبرا کراسنگ اور روڈ مارکنگ کے علاوہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی ٹریفک کی روانی بحال ہو گی اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے حل میں مدد ملے گی ۔دریںاثناء گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس نزید احمد کرد، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد جاوید ملک نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایس پی ایلیٹ فورس، ڈی ایس پی سٹی، میونسپل مجسٹریٹ، ضلعی پٹواری، اور میٹروپولیٹن متعلقہ افسران کی نگرانی میں ہونے والی کارروائی جو کہ جناح روڈ بلمقابل اسٹیورٹ روڈ پر قائم دیواروں کو مسمار کر کے ملبہ ہٹائے جانے کے کام کا بھی مشترکہ دورہ کیا، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ لنک روڈ کے کھلنے سے کواری روڈ، سائنس کالج چوک سے ہاکی چوک اور ریلوے اسٹیشن کی جانب جانے والا ٹریفک اکرام ہسپتال کے ساتھ یو ٹرن کی بجائے آسانی سے اس لنک روڈ کے ذریعے اپنے منزل مقصود کو پہنچینگے، انھوں نے کہا کہ یہاں ٹوٹل 2 سڑکوں کو بحال کیا جائے گا ان سڑکوں کی بحالی سے لوگوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جا سکے گی، انھوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ کے شہری ٹریفک کے مسائل سے ذہنی دباو کا شکار ہیں اور عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے کافی حد تک ٹریفک کی روانی بحال ہو گی، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ پٹواری کے رپورٹ کے مطابق یہ لنک روڈ 22 فٹ کشادہ ہیں، اس سڑک کو جلد ٹریفک کے آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔

Leave a reply