کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 72ویں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں.

0
49

وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت پر انتظامیہ نے کوئٹہ شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قہقموں کے ساتھ دلہن کی طرح سجا دیا(اے پی پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت گوادر، ڈیرہ بگٹی،خضدار، زیارت، لورالائی،نصیرآباداور دیگر علاقوں میں 72ویں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے، عید الاضحی کے باوجود کوئٹہ میں قومی پرچموں کی بہار آگئی،گاڑیوں،موٹر سائیکلوں، سائیکلوں،دکانوں،تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر اورگھروں کی چھتوں پر شہریوں نے قومی پرچم آویزاں کرنا شروع کردیئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت پر کوئٹہ شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قہقموں کے ساتھ دلہن کی طرح سجانا شروع کردیا ہے،گلی بازاروں میں قومی پرچم، بیجز، چشمے، شرٹ،ٹوپیاں اور دوپٹے مارکیٹ میں آگئے ہیں اور بچوں کے ساتھ بڑے بھی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں جبکہ منچلے نوجوانوں نے اپنے انداز میں یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانے کے لیے اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر قومی پرچموں کی پینٹنگ بنارہے ہیں،یوم آزادی کے سلسلے میں بازاروں،مارکیٹوں،کمرشل سینٹرز،تعلیمی اداروں اور سڑکوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں،قومی پرچموں اور دیگر برقی قمقموں سے سجانے کے لیے کوئٹہ شہر کے پرنس روڈ،جناح روڈ،لیاقت بازار،مری آباد،پشتون آباد،ائرپورٹ روڈ،میکانگی روڈ،گوالمنڈی چوک،فاطمہ جناح روڈ اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ سٹال سج گئے ہیں اور صوبائی دارالخلافہ میں قومی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ہر طبقے کے خریدار بھی جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے اپنی اپنی پسند کی اشیاء خریدنے کے لیے اسٹالوں کارخ کررہے ہیں۔

Leave a reply