کورونا سے مزید 118 شہری جان بحق ، مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی

0
26

کورونا سے مزید 118 شہری جان بحق ، مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی

باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 118 افراد موت کی آغوش میں جا پہنچے ، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں 3 ہزار 785 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 118 افراد موت کی نیند جا سوئے، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں 3 ہزار 785 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 تک پہنچ گئی جن میں سے 4 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو 3 لاکھ 17 ہزار 972 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں 2 لاکھ 91 ہزار 668 کیسز، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842 ، بلوچستان میں 23 ہزار 324 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 77 ہزار 974 ، گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 5 ہزار 380 رہی جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 866 ہو گئی ہے،

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 911 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کی وباء سے متاثرہ مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 79 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے 911 افراد وائرس میں مبتلا نکلے

Leave a reply