کپڑوں کے معروف پاکستانی برانڈ نے خواتین کی نئی کولیکشن میں لباس پر مختلف جگہوں پر مبینہ طور پر قرآنی آیات لکھ دیں

0
35

فیصل آباد (محمد اویس)کپڑوں کے معروف پاکستانی برانڈز نے خواتین کی نئی کلیکشن میں لباس پر مختلف جگہوں پرمبینہ طورپر قرآنی آیات لکھ دیں جس کے بعد معاملہ پولیس کے پاس پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بائیکاٹ کرنے کی مہم شروع ہوگئیسوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل آباد کے جہانزیب خان نامی شخص نے ایس پی کمپلینٹ سیل کو درخواست دی جس میں موقف اپنایا کہ "اپنا کاروبار کرتا ہوں اور ستائیس نومبر کو خرید فروخت کے سلسلے سٹی امپوریم چین ون روڈ فیصل آباد گیا تو سائل نے وہاں سے لیڈیز سوٹ خرید ا جو اتحاد ٹیکسٹائل کا بنا ہوا تھا گھر پہنچ کر دیکھا تو متذکرہ بالا سوٹ کے ڈیزائن میں بسم اللہ شریف اور کلمہ شریف کنندہ پایا گیا ، واپس سٹی امپوریم مال میں آیا اور وہاں پر موجود عملہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد ٹیکسٹائل کا مال کمیشن پر سیل کرتے ہیں، آپ اتحاد ٹیکسٹائل سے بات کریں ، اتحاد ٹیکسٹائل کی مین شاپ واقع سنٹر پوائنٹ گوجرانوالہ روڈ پر گیا اور وہاں پر موجود منیجر سے بات کی اور بتایا کہ آپ کا ایک سوٹ جو کہ ITTEHAD DIGITAL LINEN FALL 19 جس پر کلمہ شریف اور بسم اللہ شریف تحریر ہیں جو کہ سراسر غلط خلاف شریعت اور خلاف قانون ہے جس پر منیجر سیخ پا ہوگیا اور سائل نے بدتمیزی اور زدوکوب کرنا شروع کردیا اور دھمکیاں دیں۔

Leave a reply