کہروڑپکا : بٹھہ مالکان کا مطالبہ زور پکڑ گیا

0
83

کہروڑپکا(نمائندہ باغی ٹی وی)اےسی کے ناجائز جرمانے بٹھے بند مالکان نے ہڑتال کی دھمکی دے دی ہزاروں مزدور بے روز گار ہوگئے بٹھے چالو کرائیں جائیں

اکمل بھٹی ،چوہدری پرویز علی اللہ رکھا سالانہ ٹیکس کی مد میں حکومت کو کروڑوں روپے اداکیئے جاتے ہیں بندش ختم کی جاے میڈیا سے گفتگو کہروڑپکا سے تعلق رکھنے والے بٹھہ مالکان چوہدری پرویز علی اللہ رکھا اکمل بھٹی حاجی اصغر اللہ ڈتہ نے بٹھوں کی بندش کے حوالے سے سروے میں گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ناجائز جرمانوں کے خلاف ہم ہڑتال کرینگے بٹھوں کی بندش سے لاکھوں مزدور معاشی طور پر مالی بحران کا شکار ہورہےہیں لاکھوں اینٹیں بنانے والے تھپیرے بٹھوں کے مستری بھرائی اور نکاسی والے مزدور مکمل طور پو پریشان دکھائی دےرہےہیں بٹھہ مالکان کے پاس وسائل کی کمی کے باعث مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی ناممکن ہوچکی ہے گزشتہ دوسالوں سے موسمی بارشوں کی وجہ سے کروڑوں روپے کی کچی اینٹوں کا نقصان ہوا ہے اور حکومت کی طرف سے بٹھہ مالکان کو نا تو ان کا اذالہ کرنے کے لئے انہیں کوئی ریلیف دیاگیا اور نہ ہی مزدوروں کو بروقت ادائیگی کے حوالے سے کوئی اقدامات کیئے گئے اینٹوں کی فروخت نہ ہونا اسی کی ہی وجہ ہے ملک بھر کی کوئلے کی دوکانوں میں کام کرنے والے لیبرز بھی مکمل طور پر بے روز گاری کا شکار ہیں کوئلہ مالکان سمیت سی پیک پر کام کرنے والے مزدور بھی مالی معاشی بحران کا شکار ہوچکے ہیں واضع رہے کہ بٹھہ بند کئے جانے کی وجہ سے ہمیشہ سالانہ ٹیکس کی مد میں حکومت کو کروڑوں روپے ادا کئے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود بھٹوں کی بندش ان کا معاشی قتل کے مترادف ہے انہونے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بٹھوں کی بندش کو ختم کیا جاے

Leave a reply