عبداللہ عبداللہ کے بعد اب گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پیر کو پاکستان آئینگے

0
52

لاہور: عبداللہ عبداللہ کے بعد اب گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پیر کو پاکستان آئینگے،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پیر کو پاکستان آئیں گے۔

خیال رہے کہ یہ دورہ ایک ایسا وقت میں ہو رہا ہے جب افغانستان میں امن کے لیے حکومت اور طالبان مذاکرات میں مصروف ہیں اور ساتھ ساتھ لڑائی بھی جاری ہے، امریکا وقت سے پہلے اپنی فوج کو افغانستان سے نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح اعلان کر چکے ہیں کہ ہم اپنی فوج کوامریکا واپس بلا لیں گے۔

افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، ان کا یہ دورہ 19 سے 21 اکتوبر تک ہو گا۔

محمد صادق نے اپنے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ دورہ پاکستان کے دوران حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کریں گے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ گلبدین حکمت یار اپنے دورے کے دوران تھنک ٹینک سے خطاب اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

Leave a reply