گوجرانوالہ میں پانچ بڑے منصوبوں کی منظوری

0
52

گوجرانوالہ کی 7 مرکزی شاہراہوں کو ماڈل بنانے اور دیگر 5 کی تعمیرومرمت کے لیے منظوری دیدی گئی،منصوبوں پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ کوارڈینشن کمیٹی اور لوکل گورنمنٹ پلاننگ بورڈ کا اجلاس۔
جن شاہراہوں کو ماڈل قرار دیا گیا ہے ان میں (جی ٹی روڈ،سول ہسپتال روڑ،ہملٹن روڑ،شمسی روڑ،قائد اعظم ڈویثزنل پبلک سکول سروس روڑ،گل روڑ،کچہری روڑ،اصغر علی روڑ،حافظ آباد روڑ)و دیگر شامل ہیں انہیں آر سی سی اور کارپٹڈ روڑ بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے کہا کہ شاہراہوں میں ناقص مٹریل کا استعمال کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا ان منصوبوں کو شروع کرنے کیلیے فوری طور پر ٹینڈرنگ کا پراسیس مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ایم پی اے شاہین رضا نے گوجرانوالہ کی بگڑی ہوئی صورتحال کی بہتر پلاننگ کرنے پر ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ شہر کی بہتری کے منصوبے جاری رکھیں گے اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز،سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر شریک تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد غیاث نے اجلاس میں بتایا کہ ماڈل شاہرائوں کی تعمیر و مرمت پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کی ادائیگی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کرے گی۔شاہراہوں کی منصوبہ بندی کرنے کے لئیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میونسپل آفیسر محمد مسلم کو زمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

Leave a reply