گھنٹہ گھر اور ملحقہ 8 بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ

0
29

فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ گھنٹہ گھر اور ملحقہ 8 بازاروں سے تجاوزات کے خاتمہ‘ پارکنگ اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے منصوبہ بندی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔اس ضمن میں تاجر تنظیموں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں مختلف کاروباری و تاجر تنظیموں سے مشترکہ طورپرمیٹنگ کرتے ہوئے کہی۔ سرپرست اعلی سپریم انجمن تاجران اسلم بھلی‘ چیئرمین محمد امین بٹ‘ وائس چیئرمین رانا سکندر اعظم‘ نائب صدر محمد یاسین لطیف چھینہ‘ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ میاں تنویر ریاض کے علاوہ آفتاب احمد‘ میاں سجاد احمد‘ حاجی محمد عابد‘ رانا عبدالحمید خاں‘ طارق محمود قادری‘ ملک عبدالستار اعوان‘محمد اسلم بشیر‘خالد محمود‘ ملک حماد رضا‘ملک شاہدرسول و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر حضرات معاشرے کا فعال اور اہم حصہ ہیں جو معاشری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی بھلائی کے کاموں میں بھی قابل قدر کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے تاجر برادری کے مسائل کے حل پر ترجیحی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت سے گھنٹہ گھر اور ملحقہ بازاروں کو صاف ستھرا بنائیں گے اور پارکنگ کمپنی‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ سٹی ٹریفک پولیس‘ میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں و اداروں کی کارکردگی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور ان کے دفتر کے دروازے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے کھلے ہیں۔

Leave a reply