یہ سیاسی قیدی نہیں، انہیں چوروں والی جیل میں رکھنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان

0
34

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی این آر اوکیلیے کوئی سفارش نہیں چلے گی. گرفتار کئے لوگ سیاسی قیدی نہیں‌ انہیں‌ چوروں‌ والی جیل میں رکھنا چاہیے. 3 جولائی کے بعد کوئی ایمنسٹی نہیں ملے گی . عام شہری 3 جولائی تک اسکیم سے فائدہ اٹھا لیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سیاستدانوں کی بے نامی پراپرٹیز کے خلاف ایکشن شروع ہونے والا ہے. پاکستان کےسارے ادارے میری حکومت کے ساتھ ہیں. بے نامی جائیدادیں کل سے ضبط ہونا شروع ہو جائیں گی.

عمران خان نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ملک درست سمت جارہا ہے. روپے کی قدر میں کمی ہوگی تو پھر ڈالر تو مہنگا ہو ہی گا.پاکستان کے ممتاز صحافیوں کاشف عباسی،ارشد شریف اور صابر شاکر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر کو اوپر رکھنے کی کوشش کی .وزیر اعطم نے کہا کہ ہر سال تو 10 ارب ڈالرز منی لانڈرنگ کی صورت میں ملک سے باہر چلےجاتے ہیں.

Leave a reply