مظفرگڑھ ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ زندگی اللہ کی طرف سے عطاکردہ عظیم نعمت ہے

0
51

مظفرگڑھ ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ زندگی اللہ کی طرف سے عطاکردہ عظیم نعمت ہے اوراس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے۔اس نعمت کی حفاظت ہمارافرض ہے۔انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف اپنی زندگی،اپنے خاندان اوربچوں کے مستقبل پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہ کریں ہمیشہ سیفٹی اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض کوسرانجام دیں۔دوران کام ورک پرمٹ کے حصول اورتمام حفاظتی آلات کے استعمال کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہاتمام فیلڈافسران اپنے دفاترمیں سیفٹی کلچرکوفروغ دیں اورلائن سٹاف کی تربیت اورآگاہی کے لیے کے لئے روزانہ کی بنیادپرسیفٹی پریڈکااہتمام کیاجائے تاکہ لائن سٹاف دوران ڈیوٹی ٹی اینڈپی کامکمل استعمال کریں۔ایس ڈی اوزاورسپریٹنڈنٹسIسپروائزرزفیلڈمیں جاری مینٹی نینس ورکس کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے کہاسرکل مظفرگڑھ میں ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمدنعیم آخترسامٹیہ کی نگرانی میں ٹیمیں بنادی گئی ہیں جوکہ فیلڈمیں جاری مینٹی نینس ورک کے دوران ٹی اینڈپی کے استعمال اورسب ڈویژنوں میں سیفٹی پریڈکویقینی بنانے کے لیے اچانک دورے اورچیکنگ کررہی ہیں تاکہ سرکل میں سیفٹی کلچرکوفروغ دیاجاسکے۔انہوں نے کہامیپکوانتظامیہ کی جانب سے لائن سٹاف کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیارکی ٹی اینڈپی فراہم کی گئی ہے لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اورٹی اینڈپی کا استعمال کریں ٹی اینڈپی کااستعمال نہ کرنے والے لائن سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply