ایک ارب5 کروڑڈالر قرض ادائیگیاں :پاکستان کوریلیف ملنے کا امکان

0
26

اسلام آباد: ایک ارب5 کروڑڈالر قرض ادائیگیاں :پاکستان کوریلیف ملنے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر قرض ادائیگیوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے،

پاکستان نے پہلے مرحلے میں مئی تا دسمبر2020 میں ایک ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا ریلیف حاصل کیا، جنوری سے جون دوسرے مرحلے کے تحت بھی قرض ریلیف ملا، پاکستان کو کورونا اخراجات کیلئے جی 20 ممالک سے قرض ریلیف ملے گا۔

ادھر ان خبروں کواس وقت تقویت ملی جب ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا اثرات اور انسداد کورونا اخراجات کے لیے پاکستان کو جی 20 ممالک سے مزید قرض ریلیف ملنے کی توقع ہے، پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر قرض ادائیگیوں میں مئوخر کیے جانے پر ریلیف ملنے کا امکان ہے،

پاکستان کو جی20 ممالک سے 3 ارب 78 کروڑ10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا مکان ہے۔ قرض ریلیف تین مراحل کے تحت حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

پہلے مرحلے میں مئی تا دسمبر2020 میں ایک ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز، دوسرے مرحلے میں جنوری سے جون کیلئے قرض ریلیف حاصل کیا،دوسرے مرحلے میں ایک ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز قرض ریلیف کا حاصل ہوا۔

پاکستان کو تیسرے مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو تیسرے مرحلے میں مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر قرض ادائیگیوں کے مئوخر کرنے پر ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

Leave a reply