خیبرپختونخوا: ایک شخص کی دوبیویاں کونسلر منتخب

0
33

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے بلدیاتی انتخابات میں پلوڈھیر ویلج کونسل 1 سے ایک شخص کی دونوں بیویاں کونسلر منتخب ہو گئی ہیں۔

باغی ٹی وی: اشفاق حسین نامی شخص کی دوبیویاں بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتری تھیں پہلی بیوی کلثوم بی بی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں جبکہ دوسری اہلیہ زینب بی بی نے 436 ووٹ حاصل کئے تھے تا ہم دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ان کے 3 ووٹ بڑھ کر 439 ہو گئے اور جنرل کونسلر منتخب قرار پائی۔

جنرل سیٹ پر خاتون کے مدمقابل 6 امیدوار تھے زینت بی بی ضلع میں پہلی واحد خاتون ہے جنہوں نے جنرل کونسلر کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے قدامت پسند علاقے سے خاتون کا جنرل کونسلر منتخب ہونا سیاست میں نئے باب کا اضافہ ہے۔

خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات:ایک ہی شخص کی دو بیویاں میدان میں

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخاب میں دو سوتن ایک ساتھ میدان میں ایک دوسرے کیلئے ووٹ کی مہم چلاتی ہوئی نظرآئیں اس انوکھی کہانی کے انتخابی پوسٹر میں نہ تو ان کے نام تھے اور نہ ہی تصویر بلکہ اس کی جگہ اشفاق حسین کا نام اور دعا مانگتے تصویر چھاپی گئی تھی جبکہ دونوں بیویوں کو نام سے نہیں بلکہ زوجہ اول اور زوجہ دوم سے متعارف کرایا گیا ۔

ضلع مردان کے رہائشی اشفاق حسین کی دو بیویاں اور تیرہ بچے ہیں دونوں بیویوں نے دو علیحدہ علیحدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا جبکہ اشفاق حسین ان دونوں کی کامیابی کی لیے سر توڑ کوششیں کیں تھیں دونوں بیویوں کا انتخابی نشان بالٹی ہے-

بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی

اشفاق حسین کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی بیویوں کواس لیے میدان میں اتارا کہ خواتین ہی خواتین کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اور خواتین علاقے میں بہتری کے لیے زیادہ اچھے طریقے سے کام کر سکتی ہیں جبکہ دونوں امیدوار خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گی کہ علاقے میں خواتین کو جو مسائل درپیش ہیں انھیں ہر ممکن حل کر سکیں۔

اشفاق حسین سے جب پوچھا گیا کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

پی ٹی آئی کے ساتھ کے پی میں جو ہوا وہ پورے ملک میں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

Leave a reply