مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا۔
باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع پلواما میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا ہےکے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض انتظامیہ نے ضلع پلواما کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور علاقے میں ظالم فوج کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
بھارت کو نرمی دکھانا کشمیر سے غداری کے مترادف ہے ،شاہ محمود قریشی
یاد رہے کہ قابض فوج نے 9 دسمبر کو بھی چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کے دوران3 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بھاری اسلحہ اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل رکھا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں قابض فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران نوجوانوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔