10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

0
39

10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو نہ پانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید شیخ سیکرٹری ماحولیات اور ڈی جی ماحولیات پر برہم ہو گئے، نامزد چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا کہ 10دسمبر تک اسموگ کے خاتمے کے لیے پالیسی واضح نہ ہوئی تو وزیراعلی کو طلب کریں گے۔

سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم نے اسموگ پر نوٹس لے لیا ہے۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا کہ آپکے وعدے،ارادے سب کچھ ہے لیکن عمل درآمد کہاں ہے۔ آپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنارکھا ہے ۔تمام محکمے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں بہتر ہے حل ہے کہ ہم وزیراعلی کو طلب کرتے ہیں۔ ہر سال اکتوبر اور نومبر میں آپ بھاگتے دوڑتے ہیں اور جنوری میں اسموگ سے متعلق سب بھول جاتے ہیں ۔ابھی تک اینٹوں کے بھٹے چل رہے ہیں آلودگی پھیل رہی اور محکمہ سویا ہوا ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ پنجاب بھر میں تین ہزار بھٹے بند کردئیے ہیں۔ جس پر جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ عدالت خود گواہ ہے کہ بھٹے بند نہیں ہوئے۔ ملتان کےقریب بھٹے چلتے ہوئے خود دیکھے، میرا سٹاف بھی گواہ ہے۔ اس گواہی کے بعد عدالت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے یا سٹاف کی مدعیت میں ؟ اب تک ماحولیاتی کونسل کا اجلاس کیوں نہیں ہوا ؟اگر ڈینگی پر ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے تو اسموگ سے نمٹنے کے لیے ویسے اقدامات کریں۔

Leave a reply