پنجاب میں ضمنی انتخابات والے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

،دفعہ 144کے نفاذ کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔
0
144
punjab police

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات والے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا-

باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،لاہور، قصور، چکوال،گجرات، بھکر، وزیرآباد،نارووال، شیخوپورہ، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ان ضلاع میں 18 اپریل سے 22 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،دفعہ 144کے نفاذ کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 12صوبائی اور 2 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا تتھا کہ 14حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے 40 لاکھ 44 ہزار 552 ووٹر رجسٹرڈ ہیں، ووٹرز میں 21 لاکھ77 ہزار 187 مرد اور 18 لاکھ 67 ہزار 365 خواتین شامل ہیں، صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کیلئے 663 مردانہ، 649 زنانہ اور 1289مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، ضمنی انتخابات کی پولنگ کا انعقاد 21 اپریل کو کیا جائے گا، مختلف اضلاع میں پولنگ اسٹاف کی تربیت کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply