بھارت لُٹ گیا،ہرطرف تباہی ہی تباہی:علی گڑھ یونیورسٹی کے10پروفیسرزجانبحق:امریکہ نے اورکہانی سنادی

0
31

بھارت: بھارت لُٹ گیا،ہرطرف تباہی ہی تباہی:علی گڑھ یونیورسٹی کے10پروفیسرزجانبحق:امریکہ نے اورکہانی سنادی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت کرونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے آخری سانس لے رہا ہے ، ادھر پچھلے 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید ساڑھے 3 لاکھ کیسزسامنے آچکے ہیں‌

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا نے بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچا رکھی ہے اور صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد مودی سرکار کی جانب سے ظاہر کردہ تعداد سے بہت زیادہ ہے۔

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ روزانہ کرونا مریضوں کی تعداد پچھلے ایک ہفتے سے پانچ لاکھے سے تجاوز کررہی ہے ، اوریوں پچھلے ساتھ دنوں میں اگرحقیقی واقعات کو دیکھا جائے تو30 سے 35 لاکھ کے درمیان کرونا کیسز ہوئے

برطانوی ماہر ین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 5 لاکھ سے بھی تجاوز کرجائے گی اورروزانہ اموات 5700 تک ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا ابھی نقطہ عروج پر نہیں پہنچی، ابھی تو شروعات ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں بھارت کو مزید خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply