10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے شخص کو 142 سال قید کی سزا

0
68
court

بھارتی رایست کیرالہ کی ایک عدالت نے ب10 سالہ بچی کو دوسال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجزم کو سزا سنائی ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق کیرالہ کی ایک مقامی عدالت نےجمعہ کو ایک 41 سالہ شخص کو دوسال تک 10 سالہ بچی کی عصمت دری کرنے کے جرم میں 142 سال قید کی سزا سنائی پاکسوایکٹ کے معاملے میں کسی مجرم کو سنائی جانےوالی یہ سب سے لمبی سزا ہے۔

جنسی ہراسگی کیس،ڈی جی پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنیکا حکم

رپورٹ کے مطابق پٹھان متھیٹا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جسٹس جے کمار جان نے مجرم آنندن پی آر پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

پولیس کے مطابق آنندن کو کل 60 سال کی سزا کاٹنا ہوگی پولیس کے مطابق آنندن، متاثرہ کا رشتہ دار ہے وہ 2019 میں خاندان کے ساتھ رہنے آیا تھا وہ 10 سالہ بچی کے ساتھ اس وقت زیادتی کرتا تھا جب والدین گھر میں نہیں ہوتے تھے۔

دوسری جانب ملتان کی سیشن عدالت نے 12 سالہ بچے سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کےمقدمے میں گرفتار ملزم محمد رضوان کو 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی ہے-

12 سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرکے ویڈیو بنانیوالے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر محمد رضوان کو 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرم کی سزا میں 6 ماہ کا اضافہ کر دیا جائے گا-

بستی ترگڑ کے رہائشی مجرم محمد رضوان جس کی موبائل اور کمپیوٹر کی دکان ہے نے بستی ملوک کے علاقے میں 2 سال قبل 12 سالہ بچے کے ساتھ دکان پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا لی تھی پولیس تھانہ بستی ملوک نے اس وقوعہ کا بروقت مقدمہ 214/20 بجرم 377/292 تھانہ بستی ملوک درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی-

برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

Leave a reply