100 دیہات کی مشترکہ مشکل

قصور
کوٹ رادھاکشن روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک پر گڑھے مورچوں کا منظر پیش کرنے لگے لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن شہر سے قصور کو جانے والا روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے یہ روڈ 100 دیہات اور قصبوں کو قصور سے ملانے کا واحد راستہ ہے
اس روڈ پر کیچڑ، گوبر اور گندگی کا شدید راج ہے اور اس روڈ پر جا بجا گڑھوں سے حادثات معمول بن چکے ہیں جس سے گاڑیوں کا گزرنا محال ہو کر رہ گیا ہے ٹریفک نا ہونے سے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں
شہریوں کا متعلقہ ایم پی اے، ایم این اے کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار
عوام کی ڈی سی قصور، اے سی کوٹ رادھا کشن اور محکمہ ہائی وے سے مدد کی اپیل ہے تاکہ ان کی مشکل حل ہو سکے