کراچی : ہندو آبادی کی جھگیوں میں آگ آگ نے 180 سے زائد جھگیوں کو خاک کردیا

0
31

کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں لیاری ندی کے کنارے ہندو آبادی کی جھگیوں میں آگ جھونپڑی میں عبادت کے لیے جلائے گئے دیے سے لگی جس کے نتیجے میں 180 جھگیاں جل گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ لیاقت آباد فہیم خان کے مطابق

سب ڈویژنل مجسٹریٹ لیاقت آباد فہیم خان کے مطابق یہ ابتدائی شہادت سامنے آئی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی سروے کے مطابق جلنے والی جھگیوں کی تعداد 180 ہے اور 200 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آتشزدگی نے خانہ بدوشوں کے پاس کچھ نہ چھوڑا۔ جھونپڑی میں جلائے گئے دیے کے باعث آگ بھڑکی۔ حادثے کے ذمہ دار شخص نے غلطی کا اعتراف کرلیا۔

تفصیل کے مطابق تین ہٹی کے قریب نالے پر قائم جھگیوں کی بستی میں لگنے والی آگ سو سے زائد گھرانوں کو متاثر کر گئی۔ جانی نقصان تو کوئی نہیں ہوا لیکن زندگی جینے کا کوئی سامان نہ بچا۔بستی کا رہائشی برجو اپنی جھونپڑی میں دیا جلتا چھوڑ گیا تھا جس نے پوری بستی کو راکھ کر ڈالا۔آتشزدگی سے ہونےوالے نقصان کا حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکا، تاہم فلاحی اداروں اور مخیر حضرات نے متاثرین کی امداد شروع کر دی ہے۔

Leave a reply