100 ٹی ٹوئنٹی میچ مکمل کرنے جارہا ہوں ،حفیظ ملک نے کیا جن جذبات کا اظہار

0
44

100 ٹی ٹوئنٹی میچ مکمل کرنے جارہا ہوں ،حفیظ ملک نے کیا جن جذبات کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کل میں اپنے کیریئر کا 100 واں میچ کھیلنے جارہاہوں جو میرے لیے خوشی کی بات ہے ۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ٹی ٹونٹی میں بھی ٹیم کا حصہ تھا ۔ اس وقت ہماری ٹیم بہت اچھی فارم میں ہے امید ہے ٹی ٹونٹی سیریز جیتیں گے ۔ٹیسٹ کرکٹ سے میں نے اپنی مرضی سے ریٹائرمنٹ لی تھی ۔ میں 2019 کے بعد سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ دونوں کے لیے دستیاب ہوں ۔ورلڈکپ 2019 کے بعد مجھے صرف ٹی ٹونٹی میں کھلایا گیا ۔ میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لیے ٹیم انتظامیہ کے سیٹ کئے گئے اہداف پورے کررہا ہوں ۔خواہش ہے کہ میرے 100 ویں ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے ۔ فخر نے جس طرح کم بیک سیریز میں پرفارم کیا وہ مثالی ہے ۔ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے سفر سے مطمئن ہوں۔ ہمارے پہلے چار نمبر کے بلے باز بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنا میرے لئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یادگار میچ ہے ۔ میری بہت سی حسین یادیں ہیں اور خواہش ہے کہ مزید اچھی یادیں اپنے ساتھ لے کر جاوں ۔ جنبوبی افریقا میں اب تک ہماری ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ تینوں ون ڈے میچز میں ہمارے بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں ۔ہم بیرون ملک جتنا جیتیں گے اتنا ہی ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ شعیب ملک کی نیک خواہشات کا شکر گذار ہوں ان کے ساتھ کرکٹ میں بہت اچھا وقت گذرا ہے۔گذشتہ کچھ عرصے میں میری باولنگ میں مسائل رہے ۔اب میں باولنگ کے لیے دستیاب ہوں جہاں موقع ملے گا باولنگ کروں گا۔ ہمیں کامیابی کے لیے ہمیں اپنی فٹنس اور سکلز میں بہتری کے لیے کام جاری رکھنا یوگا ،نوجوان کھلاڑیوں کو گائیڈ لائن دینا بطور سینئر کھلاڑی میری ذمہ داری ہے۔ شرجیل خان اور دیگر کھلاڑیوں کےحوالے سے میں اپنے موقف پر قائم ہوں ۔اگرمجھے کبھی موقع ملاتو کسی داغدار کھلای کو موقع نہیں دوں گااب اگر شرجیل خان ٹیم میں واپس آرہے ہیں تو ان کے لیے نیک خواہشات ہیں

دوسری جانب پی سی بی پوڈکاسٹ نے 31ویں قسط میں شعیب ملک نے محمد حفیظ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دعاگو ہوں کہ محمد حفیظ کل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلیں، خواہش ہے کہ وہ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی میچ میں مین آف دی میچ بنیں، محمد حفیظ کریز پر موجود ہوں تو دوسرے اینڈ سے بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے، گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ کی دونوں اننگز میرے لیے یادگار ہیں، محمد حفیظ کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے،

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جیت کے لیے ہر کھلاڑی نے گراؤنڈ میں بہت محنت کی،جیت قریب نظر آئی تو سب کھلاڑی وکٹ لینے کے بعد انجوائے کررہے تھے، امام الحق، محمد نواز اور خود بابراعظم وننگ موومنٹ کو بہت انجوائے کررہے تھے،ٹیم ہوٹل پہنچنے پر بھی ہمارا شاندار استقبال کیا گیا، ہوٹل انتظامیہ نے بھی ہماری جیت کا جشن منایا،

یونس خان کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر بہتری کی گنجائش باقی رہتی ہے، فخر زمان کی بیماری کے بعد کرکٹ میں واپسی شاندار رہی، بیک ٹو بیک سنچریاں بنانا کسی بھی بیٹسمین کا خواب ہوتا ہے،آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز پر رنز بنانا آسان نہیں ہوتا،

جنوبی افریقی آلراؤنڈر ایڈن مرکرم کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی اننگز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،بحثیت حریف ٹیم ہم پاکستانی بلے بازوں کی بیٹنگ سے بہت متاثر ہوئے، جنوبی افریقی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے پر بابراعظم اور ان کی ٹیم داد کی مستحق ہے، فخر زمان نے ایک میچ میں تقریباََ ڈبل سنچری اور دوسرے میں سنچری بنائی،

سابق کپتان جنوبی افریقہ شان پولاک کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں،بیرون ملک سیریز سے ہر کپتان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے،کوویڈ 19 کے چیلنجز میں مثبت کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا،پاکستان کے ٹاپ آرڈر نے شاندار بیٹنگ کی، فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی کارکردگی بہترین رہی، کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں،

Leave a reply