100 یونٹ استعمال کرنے والےگھریلو صارفین کی بجلی مفت،حمزہ شہباز کا بڑا اعلان

0
35

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبے میں 100 یونٹ استعمال کرنے والےگھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اس ملک کو بچانا ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے، مجبوری کے تحت سخت فیصلے کیے گئے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستانی قوم سے اور صوبے کی عوام سے چند باتیں کرنا چاہتا ہوں،سیاسی کارکن کسی اور نظر سے زندگی کو دیکھتا ہے،اتار چڑھاؤ زندگی میں آتے رہتے ہیں، آج جو بات بھی ہونی چاہیے وہ صحیح ہونی چاہیے،چوہتر سال بعد قوم ایک دہرائے پر کھڑی ہے،سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے معیشت کو بچانا ہے، قوم دل پر ہاتھ رکھ کر بتائے دو ہزار اٹھارہ میں ن لیگ حکومت مکمل کرکے گھر جارہی تھی، کیا گروتھ ریٹ پانچ اعشاریہ اٹھارہ نہیں تھا.

عمران مجرموں کا سرغنہ ہے لہذا انکے خلاف مقدمہ بنایا جائے گا. وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیا لوڈشیڈنگ زیرو پر نہیں تھی، ان چار سالوں میں ایسا کیا ہوگیا لوڈشیڈنگ کو یہ واپس لے آئے،میں کبھی عمران نیازی کی طرح نہیں کہوں گا نوے دن میں سب مسئلے حل ہوجائے گے، میں کبھی یہ نہیں کہوں گا آئی ایم ایف کے پاس چلا گیا تو خودکشی کرلوں گا، میں جب تک وزیر اعلی رہوں گا سچی بات کروں گا، چور ڈاکو کے نعرے نہیں لگاؤں گا ، ان نعروں سے عوام کے کان پک گئے ہیں، پچھلے تین مہینوں میں میرا سفر آئین اور قانون کے بحران سے بھرا پڑا ہے،کبھی وزیر اعلی کے الیکشن کے دوران ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کردیا جاتا ہے،میں آج تین مہینوں کا حساب دینے آیا ہوں،آج مجھے خوشی ہے کہ آج انٹرنیشنل مارکیٹ ساڑھے پانچ ہزار من گندم ریٹ پر جاچکی ہے، ہم نے پچاس لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدی.

گیس پر چلنے والے کارخانوں کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ کی پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت

 

حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ دو سو ارب کی سبسڈی بغیر کابینہ کے دے رہے ہیں کل نیب والے پوچھیں گے، ہم نے دس کلو آٹے کے تھیلے پر ایک سو ساٹھ روپے کم کیئے، آج شہروں میں غریب آدمی صحت کارڈ لے کر جاتا ہے تو ڈاکٹر نسخہ تھما دیتے ہیں،تمام اضلاع میں عام آدمی کو ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں دوائیاں مفت مل رہی ہیں، ہم نے لوکل باڈیز کا بل اسمبلی سے پاس کروایا،میں نے کبھی یہ سنا نہیں کہ کہیں شخص یہ کہے کہ مجھے نکال دیا تو ایٹمی سسٹم ، فوج ، ادارے تباہ ہوجائیں گے، ڈونلڈ لو وہ شخص نہیں ہے جو کل تک غدار تھا آج تعلقات بنانے کی کوشش کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وہ گھڑیاں جو آپ نے پیسے بیچ کر پیسے جیب میں ڈال لئے، میں صوبے میں بیٹھا ہوں کیوں فرح گوگی کا نام نہ لو، پچاس کروڑ کا پلاٹ آپ کی بیوی کی دوست نے اپنی والدہ کے نام کروالیا ،ایک کروڑ نوکریوں کی بات کرکے لاکھوں لوگوں کی نوکریاں کھا گئے عمران نیازی، فارن فنڈنگ کا فیصلہ بھی آنے والا ہے. اس سے بڑا کھلواڑ کیا ہوسکتا ہے کہ آپ کی کابینہ کو نہیں پتہ اور آئی ایم ایف سے خود فیصلے کئے، اس وقت کے وزیر خزانہ نے کہا کہ میں پٹرول سستا نہیں کروں گا ،دکھی اور بھاری دل سے پٹرول مہنگے کرنے کے فیصلے کیئے، یہ سخت فیصلے ضرور ہیں دن رات محنت کریں گے.

 

تحریک انصاف نے امریکن سفیر ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی. خواجہ آصف

 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کہاں پر چار سال کی تباہی اور کہاں تین مہینے آئینی بحران کے ساتھ آئینی بحران،انھوں نے سی پیک کو بھی نشانہ بنایا ان پر کرپشن کے الزامات لگائے، آج ہم نے اس ملک کو بچانا ہے ، بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے،صوبے کی عوام کا سب سے غریب ترین طبقے کو اس جولائی میں جنھوں نے سو یونٹ بجلی استعمال کی ہے ان کو مفت بجلی دیں گے،گھروں کو ہم ایک منصوبے کے تحت سولر پینلز دیں گے،کہتی ہیں فرح گوگی میری بیٹی ہے اس کو معاف کردو ،سترہ جولائی کو عوام فیصلہ کرے گ، ہم مفت بجلی دینے جارہے ہیں اس کے لئے سو ارب روپے رکھے ہیں، نوے لاکھ خاندان اس سے مستفید ہوگا، ہم خاندانوں کو سولر پینلز دیں گے ، لوگ خود اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ہم غریب آدمی کو سولر پینلز دیں گے تاکہ آنے والے سالوں وہ خود کفیل ہو

Leave a reply