fbpx

11 سالہ بچی سے اسکول میں زیادتی کا ہولناک واقعہ:سرائےمغل نے قصورکی بدنامی میں‌ اضافہ کردیا

سرائے مغل :11 سالہ بچی سے اسکول میں زیادتی:خون میں لت پت :سرائےمغل نے قصورکی بدنامی میں‌ اضافہ کردیا،اطلاعات کے مطابق بچی کو اسکول میں مزدوری کرنے والے شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق قصور کے علاقے سرائے مغل میں 11 سالہ بچی کو اسکول میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین اور بچی کے بیان سے پتہ چلا ہے کہ بچی کو اسکول میں مزدوی کرنے والے شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جب کہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد کے ساتھ میڈیکل ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرائے مغل میں پہلے بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی مجرم کوقرارواقعی سزا نہیں مل سکی