110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

0
35

اسلام آباد:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے پیش نظر 110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کر دی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سفارش کی ہے کہ ملک میں عدم دستیاب 110 دواؤں کی قیمت بڑھائی جائے، ڈریپ کی جانب سے کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر، دماغی امراض کی دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہارڈ شپ کیسز کے حساب سے دواؤں کی قیمت میں 10 سے 20 فیصد اور کسی میں 40 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اس سے قبل ڈریپ ملک میں دواؤں کے ممکنہ بحران کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔

یاد رہےکہ پچھلے سال یعنی اکتوبر2022 میں بھی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی،وفاقی حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں کے درمیان پیراسیٹامول ٹیبلٹ (نارمل) کی قیمت کم جب کہ پیراسیٹامول (ایکسٹرا) اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق ہوگیا تھا۔

ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے تفصیلی ملاقات کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیاتھا کہ کمپنیوں کے حکام سے پیراسیٹا مول کی قیمت پر بات چیت ہوئی ہے اور ملاقات میں پیراسیٹامول نارمل کی ٹیبلٹ 2.35 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کمرشل ہیلی کاپٹر سروس کا افتتاح

اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ حکومت نے پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ کا ریٹ بڑھانے کے مطالبے کا نصف منظور کرلیا  اور پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ٹیبلٹ کی قیمت 2.75 روپے کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117.60 روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ ایک دن میں اربوں روپے ڈوب گئے

یاد رہے کہ پاکستان میں قیمت پر اختلاف کی وجہ سے دوا ساز کمپنیوں نے بخار اور دیگر معمولی تکالیف میں تجویز کی جانے والی پیناڈول سمیت 100 سے زائد سستی ادویات کی پیداوار بند کر رکھی ہے، جس سے مارکیٹ میں ان کی قلت ہوگئی ہے اور ان کی متبادل دوائیں مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنیوالا ڈنکی آئل والا حکیم گرفتار

میڈیسن مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں نے ڈالر مہنگا ہونے پر بیرون ملک سے آنے والے خام مال کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی سفارش کے باوجود 100 سے زائد سستی ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد کمپنیوں نے پیداور روک دی تھی۔

Leave a reply