ڈیرہ غازیخان: ریسکیو 1122کا فائر ریسکیور روڈ حادثہ میں جان بحق ، فیملی زخمی، میت آبائی گاﺅں پہنچ گئی

ڈیرہ غازیخان(شہزادخان نامہ نگار) ریسکیو 1122کا فائر ریسکیور روڈ حادثہ میں جان بحق ، فیملی زخمی میت آبائی گاﺅں روانہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر و ریسکیو اہلکاروں کا گہرے دکھ و غم کا اظہار ۔ تفصیلات کےمطابق ڈیرہ غازیخان سنٹر سٹیشن پر تعینات فائر ریسکیور جام کلیم اپنی جاب ایگری منٹ ریگولر کرانے کے لیے لاہور اکیڈمی کار پر جا رہے تھے ان کے ہمراہ اس کی فیملی بھی موجود تھی خانگاہ ڈوگراں انٹر چینج کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک نے ان کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں جام کلیم موقع پر جان بحق ہو گئے اور ان کی مسسز اور بیٹا بیٹی زخمی ہو گئے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ میت کو ڈیرہ غازیخان روانہ کر دیاگیا جہاں پر ان کی میت کو آبائی گاﺅں سپرد خاک کیا جا ئے گا ۔

Comments are closed.