نواز شریف کے ساتھ ڈیل ہوئی یا نہیں؟ وزیراعظم خود میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

0
30

نواز شریف کے ساتھ ڈیل ہوئی یا نہیں؟ وزیراعظم خود میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پرتبادلہ خیال کیا گیا، نواز شریف کےمعاملے بارے حکومتی بیانیے پرمشاورت کی گئی،اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ای سی ایل معاملے کے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی،

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پربیرون ملک بھیجا جا رہا ہے ، حکومت نوازشریف کے معاملے پرواضح موقف دے چکی ہے، نوازشریف قانونی تقاضے پورے کریں حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں،احتساب کاعمل جاری رہے گا.

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

Leave a reply