باراں برس بعد ایشوریا رائے اور رجنی کانت ایک ساتھ نظر آئیں گے

دنیا کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی ایشوریا رائے بچن اب ساﺅتھ کے سپر سٹار رجنی کانت کے ساتھ ایک بار پھر دکھائی دیں گی ۔رپورٹس کے مطابق دونوں ایک بار پھرایک ساتھ دیکھے جائیں گے ۔ فلم”Thalaivar 169“ میں ایشوریا رائے بچن رجنی کانت کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔اڑتالیس سالہ یہ اداکارہ ستر سالہ رجنی کانت کے ساتھ کیسی دکھائی دیں گی یہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔مزید تفصیلات کے مطابق فلم کو نیلسن دلیپ کمار ڈائریکٹ کریں گے اور میوزک انی رودھ روی چندر ترتیب دیں گے تاہم اس فلم کی آفیشل اناﺅنسمنٹ ہونا باقی ہے ۔ان دونوں کے علاوہ فلم میں رامیا کرشنا اور پریانکا ارل موہن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے کہا جا رہا ہے کہ اگلے برس فلم کو ریلیز کیا جائیگا ۔

یاد رہے کہ ایشوریا رائے بچن اور رجنی کانت کو آخری بار باراں سال پہلے فلم ربوٹ میں ایکسا تھ دیکھا گیا تھا دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا گیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ جوڑی ایک بار پھر کتنی سراہی جاتی ہے۔ایسا لگتا ہے ہے ایشوریا رائے بچن کی دلچپسی ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل فلمیں بھی ہیں جہاں انہوں نے ہندی فلموں میںاپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں وہی تامل فلموں کے شائقین کے دل بھی جیتے ہیں ۔

Comments are closed.