لاہور: مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، جس میں سابق سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام شامل نہیں ہے۔
باغی ٹی وی: ن لیگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 میں سے 12 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا تاہم لاہور کے بڑے بڑے نام ن لیگی ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں ن لیگ کے ٹکٹ سے محروم رہنے والوں میں سردار ایاز صادق، رانا مبشر ، سردار نصیر بھٹہ، سابق ایم این اے وحید عالم، رانا مشہود اور میاں مرغوب احمد شامل ہیں جبکہ سردار ایاز صادق کو ضمنی انتخابات میں میدان میں اتارا جائے گا جبکہ انہیں سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔
ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ …
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے117 میں بھی استحکام پارٹی کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے آئی پی پی کے صدر علیم خان اور ن لیگ ملک ریاض میں سے کسی ایک امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوسکا، تاہم آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کی صورت میں مسلم لیگ ن کے اپنے امیدوار انتخابی دنگل لڑیں گے۔