ضمنی الیکشن میں اب تک 12 افراد کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

0
76

لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اب تک 12 افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ٹاؤن شپ میں ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران دوران پستول اور گولیاں ملنے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا، ستوکتلہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 3 افراد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کوٹ لکھپت ، نصیر آباد اور نشتر کالونی میں چار افراد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

اس سے پہلے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ الکیشن بہت اہم ہیں اور پی ٹی آئی سپورٹر کو تاکید کی تھی کہ وہ باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں

 

فوج کےجوان پولنگ کےدوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئےذمہ داریاں نبھائیں گے:آئی ایس پی آر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے آج الیکشن کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ سب باہر نکلیں اور عمران خان کے امیدوار کو ووٹ دیں، آج تخت لاہور کا فیصلہ ہونا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہم پر مسلط کیے گئے اور جن کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہوا اور جن لوگوں کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ان لوگوں سے صرف ووٹ کے ذریعے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ صرف 2 گھنٹے رہ گئے ہیں، عوام ووٹ دینے کیلئے باہر نکلیں، عمران خان نے بہت محنت کی ہے، عمران خان کے امیدوار انکو کامیاب کروائیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی مقبولیت کا امتحان بھی ہیں۔

 

ووٹ ڈالتے ہوئے گزشتہ دور میں تبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچئےگا،وزیر اعظم

پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے.

Leave a reply