پنجاب میں پولیس افسران کی بنیادی تنخواہ میں 120 فیصد اضافہ ، باقی سرکاری ملازمین محروم

0
29

لاہور پنجاب میں پولیس افسران کی بنیادی تنخواہ میں 120 فیصد اضافہ ، باقی سرکاری ملازمین محروم،اطلاعات کےمطابق پنجاب میں پولیس افسران کی بنیادی تنخواہ میں 120 فیصد اضافہ کردیا گیا، فیلڈ افسران کی تنخواہیں بھی 80 بڑھا دی گئی ہیں،

اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی سے ایڈیشنل ائی جی رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پولیس افسران کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ محکمہ خزانہ نے پولیس ایڈمنسٹریشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔

جس کے تحت سنٹرل پولیس آفس اور ہیڈ کوارٹرز کے افسران کی بنیادی تنخواہوں میں 120 فیصد جبکہ فیلڈ افسران کی بنیادی تنخواہوں میں 80 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ گریڈ 17 تا گریڈ 21 کے افسروں کی 1236 سیٹوں کیلئے حکومت کی جانب سے 80 سے 120 فیصد بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سی پی او ہیڈ کوارٹرز کے تحت 240 پولیس افسران کو بنیادی تنخواہ کا 120 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ان افسران میں 13 ایڈیشنل آئی جیز، 38 ڈی آئی جیز، 23 ایس ایس پیز شامل 53 ایس پیز، 123 ڈی ایس پیزاور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ 956 فیلڈ افسروں کی بنیادی تنخواہ میں 80 فیصد الاؤنس اضافہ کیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2020ء سے ہوگا۔ اسی طرح پی آئی اے انتظامیہ نے بھی آئندہ سال جنوری سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔

Leave a reply