ایف بی آر کی غیر قانونی،نان ڈیوٹی پیڈ،جعلی سگریٹس کیخلاف کاروائیاں،13.77 ملین سگریٹس ضبط

ان کاروائیوں کے دوران ملکی اور غیرملکی ساخت کے 1377 پیکرائیٹس ضبط کئے گئے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی غیر قانونی،نان ڈیوٹی پیڈ،جعلی سگریٹس کے خلاف ملک گیر کاروائیاں جاری ہیں-

باغی ٹی وی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی خصوصی ٹیموں نے اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو ملک بھر میں غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کامیاب کاروائیاں کیں،ان کاروائیوں کے دوران ملکی اور غیرملکی ساخت کے 1377 پیکرائیٹس ضبط کر لئے گئے جن میں 13.77 ملین سگریٹس تھے۔

ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر نے ان کاروائیوں کی خود نگرانی کی،ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرکاری محصولات ادا کرنے سے بچنے کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کو فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.