13 ماہ سے جیل میں ہوں، نیب کے خلاف شہری عدالت پہنچ گیا

0
33

13 ماہ سے جیل میں ہوں، نیب کے خلاف شہری عدالت پہنچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق نیب لاہور کے خلاف متاثرہ شہری عدالت پہنچ گیا، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی،اورکہا کہ نیب لاہور نے اختیارات سے تجاوز کر کہ گرفتار کیا ،لاہورہائیکورٹ میں اے ون موٹرز کے عثمان جاوید نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر دی ،دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ پرافٹ کی مد میں گارنٹی چیک دینے کے عوض 13 ماہ قبل مختلف پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کیے گیے،ڈی جی نیب نے 27 فروری 2019 کو انکوائری کا حکم دیا، درخواست گزار نے درج مختلف مقامات میں ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر لی ہے،

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار، کیخلاف نیب کو صرف 22 شکایات موصول ہوئیں جس میں متعدد بے بنیاد ہیں،نیب نے اختیارات سے تجاوز کیا کیس کی نوعیت نیب کے دائرہ کار میں نہیں آتی،نیب قوانین کے مطابق کم از کم 50 افراد سے فراڈ یا 100 ملین کی کرپشن کرنے والے افراد کیخلاف انکوائری کی جس سکتی ہے،

درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار 13 ماہ سے جیل میں ہے اور اسکے خلاف ابھی تک ریفرینس فائل نہیں ہوا،عدالت درخواست قابل سماعت قرار دے کر حتمی فیصلے تک درخواست ضمانت منظور کرئے،

Leave a reply