13سالہ معصوم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3درندہ صفت ملزمان گرفتار۔

0
29

لاہور انویسٹی گیشن پولیس کے جینڈر بیسڈ کرائم سیل کی کارروائی۔ تیسری جماعت کی13سالہ معصوم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3درندہ صفت ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان شہزاد، عمر اور ارسلان متاثرہ بچی کے ہمسائے اور رشتہ دار بھی ہیں۔ ملزمان زیادتی کے بعد کسی کو بتانے کی صورت میں بچی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں بچی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا تھا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔انچارج جینڈر بیسڈ کرائم سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان.

Leave a reply