13 سال تک مراسم رکھنے والی خاتون نے آخر زبان کیوں کھولی؟
چارسدہ۔پڑانگ پولیس کی بڑی کاروائی،تھانہ پڑانگ کے حدود میں اندھے قتل کیس کا سراغ مل گیا۔
مقتول نوررحمن سے 13 سال مراسم رکھنے والی مسماتہ (ن)نے حقائق سے پردہ چاک کردیا۔مقتول نور رحمن بھی قاتل نکلا۔مقتول نورحمن کو مقتولین کے ورثاء نے بدلہ لینے کی خاطر قتل کیا ہے۔نوررحمن نے دو قتل کئے تھے۔9 سال قبل قتل ہونے والے شعیب قتل کیس کا معمہ بھی حل،مقتول نور رحمن اور ان کا بھائی گل رحمن ملوث نکلے۔جن کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ قاتلوں کو چشم دید گواہ مسماتہ(ن) کی شناخت پر گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے تھانہ پڑانگ کے حدود میں نور رحمن قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ خان،ایس ایچ او پڑانگ اشفاق خان ،سی ائی او نیاز محمد خان اور دیگر پولیس افیسرپر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے پڑانگ میاں کلے میں قتل ہونے والے نور رحمن کے واقعے میں سائنسی حطوط پر کام کرتے ہوئے مسماتہ( ن) سے تفتیش کا آغاز کیا۔مسماۃ (ن)نے تمام تر حقائق سے پردہ اٹھادیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوررحمن کیساتھ ان کے 13 سال سے دوستانہ مراسم تھے اور نوررحمن قتل کے دو واقعات میں بھی ملوث تھا،اسی وجہ سے دونوں مقتولین کے ورثاء نے مل کر ان کوقتل کردیا۔مسماتہ (ن) نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نوررحمن اور گل رحمن نے2013 میں شعیب ولد آمیرزادہ سکنہ موجوکے پڑانگ سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین کر ان کو قتل کر دیا تھا،اور موٹرکار کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ نوجوان انیس ولداطلس سکنہ ماجوکے پڑانگ کے قتل کا مرکزی ملزم بھی نور رحمن تھا،مقتول انیس کا میرے ساتھ تعلقات تھے جس کی رنجش پر نوررحمن نے انیس کو قتل کردیا۔وہ ان واقعات کی چشم دید گواہ ہے،اور ان دونوں خاندانوں کے افراد یعنی انیس کا بھائی عاشق اورماموں زاد بیٹاکاظم ،اور شعیب کے ماموں زاد بیٹے رضوان اور عمران نے مل کر نوررحمن کو میرے گھر کے سامنے قتل کیا ہے۔
جس پر پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نور رحمن قتل کیس میں ملزمان عاشق حسین ولد اطلس خان،کاظم ولد حسن گل ،رضوان ،عمران پسران عبداللہ ساکنان پڑانگ ماجوکے جبکہ انیس اور شعیب قتل کیس میں عبداللہ، گل رحمن پسران عبدالعفور سکنہ پڑانگ ماجوکے کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ایک کلاشنکوف، 3 پستول،ایک رائفل M16، ایک رائفل 8MM،ایک کالاکوف اور336عدد کارتوس برامد کرلئے گئے ہیں،پولیس نے تمام ملزمان کو تھانہ پڑانگ منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا
تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ
شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف
لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق
حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف