بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا، تین بچوں کے باپ ملزم کا اعتراف جرم

0
44

بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا، تین بچوں کے باپ ملزم کا اعتراف جرم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے میں اغواء کے بعد 13 سالہ لڑکی کے قتل کا واقعہ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا ایکشن، ملزم شاہد گرفتارکر لیا گیا

ملزم شاہد مقتولہ کا پڑوسی نکلا ،پولیس نے گرفتار کیا تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ملزم کو قانون کے تحت سخت سزا دلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کی 13 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا تھا اور اسکی لاش دس روز بعد بوری میں بند کھیتوں سے ملی تھی، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا، تھانہ بیگوالہ کے علاقے چک بھاڈا کے کھیتوں سے بچی کی لاش ملی تھی جو بوری میں بند تھی، بچی کے والد محمد الیاس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس نے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا

ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک نے ملزم کو گرفتار کر کرنے کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جورات بھر مصروف رہیں اس دوران 300 گھروں کی تلاشی لی گئی اور سینکڑوں لوگوں کو شامل تفتیش کیا گیا بالآخر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے.ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک رات بھر خود سرچ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے. ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے زیادتی کے لیے بچی کو اغوا کیا تھا بچی کے شور کرنے پر گلا دبادیا ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے. محمد شاہد گرفتار شاہد عیشاء کا پڑوسی اور تین بچوں کا باپ ہے.

قبل ازیں گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر کی حدود میں میں بھکاری خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا ایکشن گوجرانوالہ پولیس نے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ احمد نگر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

قبل ازیں خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والا ہومیو پیتھک ڈاکڑ گرفتار کر لیا گیا،نواں کوٹ پولیس نے 15 کال پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ڈی آئی جی آپریشنز محمد عابد خان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں، زیادتی کرنے والوں کے خلاف ہر اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہیں،

قبل ازیں کاہنہ پولیس نے ون فائیو کال پر فوری ریسپانس دیا اور نومولود کی زندگی بچا لی ،پولیس کو نامعلوم شخص کے نومولود کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہونے کی اطلاع ملی،پولیس نے فوری طور پر نومولود کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ الحمداللہ بچہ اب بالکل خیریت سے ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیزنے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئیک ریسپانس کے ذریعے قیمی انسانی جان کو بچانے پر اپنی ٹیم پر فخر ہے، جرائم کی روک تھام کیساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے،

@MumtaazAwan

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے

ڈولفن اہلکار بپھر گئے، شہریوں پر کیا تشدد

اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا

رنگ روڈ پر دو بہنوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

Leave a reply