13 برس بعد انڈیا، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کی ہوں گی مشترکہ مشقیں

0
75

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 13 سال کے بعد انڈیا، امریکہ اور جاپان کی فوج کے ساتھ ساتھ آسٹریلیائی فوج کواڈ ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل ہو رہی ہے۔

یہ مشق اگلے ماہ نومبر میں خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں کی جائے گی۔ اسے سرکاری طور پر مالابار ایکسرسائز کا نام دیا گیا ہے، آسٹریلیا 2007 میں ہی اس مشترکہ فوجی مشق سے خود کو الگ کر چکا تھا۔ لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس فوجی مشق میں دوبارہ شمولیت کی وجہ سے کواڈ ممالک کی یہ تنظیم زیادہ مضبوط ہوگی۔

رواں برس چھ اکتوبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ کواڈ یعنی ‘کواڈ لیٹرل سکیورٹی ڈائیلاگ کا اجلاس کئی طریقوں سے اہم تھا۔ فوڈان یونیورسٹی میں سینٹر فار امریکن اسٹڈیز کے پروفیسر جانگ جیاڈونگ کے مطابق کورونا کی وبا کے اس دور میں ان چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات اپنے آپ میں بہت سارے پیغامات دیتی ہیں۔

یہ ملاقات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی کی جاسکتی تھی لیکن اس کے بجائے ان رہنماؤں نے بہ نفس نفیس ملاقات کو ترجیح دی۔پروفیسر جیاڈونگ کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم یوشیہیڈو سوگا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ انڈو پیسیفک خطے کو آزاد اور خوف سے پاک بنایا جائے۔ لیکن اس کی وجہ صرف ایک ملک چین تھا۔ انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات زیادہ بہتر نہیں رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا نے 2007 ء میں ہی اس فوجی مشق سے خود کو الگ کر لیا تھا لیکن 6 اکتوبر کے اجلاس کے بعد آسٹریلوی وزیر دفاع لنڈا رینولڈس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کواڈ کے چاروں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ انڈو پیسیفک خطے کے جمہوری ممالک میں ایک دوسرے پر اعتماد بڑھایا جانا چاہیے

Leave a reply