14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

0
328
press talk pti

پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ہینڈلر جو بھی چلا رہا ہے وہ کم از کم اپنی جماعت کا خیر خواہ نہیں ہے۔

‏گزشتہ 14 سال سے پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ حکومت بناتے وقت سب سے پہلا نعرہ پولیس ریفارمز کا تھا کیونکہ پی ٹی آئی نے جلسوں میں پنجاب پولیس کو گلوبٹ قرار دیا تھا۔ صوبائی حکومت کے زیر انتظام سیکیورٹی اداروں پر چاہے ان میں پولیس ہو سی ٹی ڈی ہو یا اے ٹی سی، ریفارمز کے نام پر بجٹ سے اربوں روپے ہر سال وصول کئے۔‏لیکن پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول تب کھلا جب حیات آباد کمپلیکس پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا۔ آئی جی پختونخواہ نے بےبسی سے بتایا کہ ہمارے پاس وسائل ناکافی ہیں کہ ہم دہشتگردی کا مقابلہ کر سکیں۔

کیا کے پی کے کے تھانوں سے ٹی ٹی پی کو ماہانہ بنیادوں پر بھتہ نہیں جاتا رہا؟
‏2014ء اور 2021ء میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے سول انتظامیہ کے ماتحت چلنے والے اداروں کی اصلاحات پر شد و مد سے رضامندی ظاہر کی لیکن 560 ارب لگا کر بھی کسی ادارے میں ریفارمز کیا لاتے الٹا پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا۔‏ایک سال میں نگران سیٹ اپ نے صوبے کی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کی اور قوم کو بتایا کہ انکا دیا ٹیکس کہاں کہاں اڑایا جارہا ہے۔‏ریفارمز کے نام پر پبلسٹی کے لئے لگایا جانے والا روپیہ عوام کا ہی تھا۔‏کیا یہ سچ نہیں کہ نگران حکومت نے جن کرپٹ افسران کو برطرف کیا تھا گنڈا پور حکومت کے آتے ہی عمران خان کی خصوصی ہدایت پر انہیں دوبارہ تعینات کر دیا گیا،کیا تحریک انصاف نے دہشتگردوں کو دوبارہ لا کر آباد نہیں کیا؟ کیا کے پی کے کے تھانوں سے ٹی ٹی پی کو ماہانہ بنیادوں پر بھتہ نہیں جاتا رہا؟ پی ٹی آئی نے 13 سال پختونخواہ کا خون چوسا ہے اسکے اداروں کی جڑیں کاٹی ہیں،پی ٹی آئی والے کیسے نگران حکومت پر ملبہ ڈال سکتے ہیں آپ تو وہ ہیں جو ساڑھے 3 سال میں 86ارب ڈالر قرض لے کر ڈکار گئے اور اب تک سوشل میڈیا پر ملبہ 75 سال والوں پر ڈالتے ہیں پھر نگران حکومت کیسے ذمہ دار ہو گئی؟؟؟

جو کام ہم نے اپنی 14 سالہ حکومت کے دوران نہیں کیا تھا وہ ہم نے جنوری 2023 سے 2024 کے درمیان کرنا تھا لیکن عبوری حکومت آ گئی،‏”پی ٹی آئی کا جواب”🖐️

کے پی حکومت نےاربوں روپے وصول کئے وہ کس کی جیب میں گئے؟‏
‏14 سال سے خیبرپختونخوا پر پی ٹی آئی حکومت کر رہی ہے آپریشن کے بعد دہشتگردی کو پنپنے نا دینے کے لیے وفاق سے 50 سے 60 ارب سالانہ وصول کرتی رہی کہ دہشتگردی کے خلاف سی ٹی ڈی جیسے اینٹی ٹیررازم اداروں کی استعداد کار بڑھائے گی لیکن نا استعداد بڑھی اور نا تعداد بڑھی نا پولیس کو ہتھیار ملے نا کسی کی تنخواہ بڑھی
آج جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے کارکردگی کا پول کھول دیا تو ملبہ ایک سال کی عبوری حکومت پر ڈالنے کی بیہودہ اور بچگانہ سی کوشش جاری ہے ،‏سوال یہ کہ جو کام آپ نے 14 سال دہشت گردی کے نام پر اربوں روپے وصول کرنے کے بعد نا کیا وہ اپ نے پچھلے ایک سال میں کیسے کر لینا تھا،‏جو اربوں روپے وصول کئے وہ کس کی جیب میں گئے؟‏جس نے بھی پی ٹی آئی کے ہینڈلر سے ٹویٹ لکھی ہے اس کی حس مزاح بھی خوب ہے اخے دہشتگردوں کو صوبے میں آنے کا موقع فراہم کیا

‏جناب ٹویٹ کرنے سے پہلے عمران خان کے اعترافی انٹرویوز ہی دیکھ لیتے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے یہ تحفہ طالبان خان لایا ریکارڈ پر موجود ہے

جنرل ایوب کا پوتا عمر ایوب کہہ رہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر ⁦ نے عراق اور لیبیا کی مثال کیوں دی کسی یورپی ملک کی کیوں نہ دی۔ اس کو کوئی بتائے کہ لیبیا اور عراق کو ڈیجیٹل دہشتگردوں نے ہی برباد کیا، کرنل قذافی کی دور میں میڈیکل، ایجوکیشن اور بجلی فری تھی، شادی پر پچاس ہزار ڈالر ملتے تھے، گھر ملتا تھا مگر اس مہاتما ⁦عمران خان جیس آئے، فیس بک کیمپین چلائی اور لیبیا کو تباہ و برباد کر دیا۔‏اگلی دفعہ جب جمہوریت کا بیان کرو گے تو اپنے دادے کو برے کہنا، اس کی جائیداد سے خود کو عاق کرنا تو پھر بولنا۔

22 ہزار آپریشن،137 جوان شہید،388 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے،ترجمان پاک فوج

اب ان کا پلان ہے میرے 9مئی کے مقدمات ملٹری کورٹ لے جائیں، عمران خان

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply