14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم گرفتار
خواجہ وس کی حدود میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خواجہ وس پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت سے ملزم تک رسائی کو چند ہی گھنٹوں میں ممکن بنایا،پشاور کے رہائشی عبدالوہاب نے تھانہ خواجہ وس میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم داؤد نے ورغلا کر پھسلا کر شہباز خان کورونہ لے گئے تھے اور وہاں پر ملزم نے زور زبردستی اپنی جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر خود موقع سے فرار ہوئے ہیں۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان نے ڈی ایس پی شبقدر سبز علی خان کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس افتخار خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم داؤد تک چند ہی گھنٹوں میں رسائی حاصل کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ خواجہ وس منتقل کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی شبقدر سبز علی خان نے کہا کہ کمسن بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔عوام الناس کی عزت اور آبرو کی حفاظت اولین ترجیح … 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم گرفتار پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں