14 سالہ جویریہ کو چھ ماہ بعد عدالتی حکم پر راجن پور سے کروایا گیا بازیاب

0
83
14 سالہ جویریہ کو چھ ماہ بعد عدالتی حکم پر راجن پور سے کروایا گیا بازیاب

سندھ ہائیکورٹ نے 14 سالہ جویریہ کی عمر کے تعین کے لیے ایم ایس سندھ سروسز کو میڈیکل بورڈ بنانے کے حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ میڈیکل بورڈ پندرہ دن میں جویریہ کی عمر کاتعین کرکے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے پناہ شیلٹر ہوم کی لا آفیسرز پولیس کے ہمراہ میڈیکل بورڈ کے سامنے مغویہ 14 سالہ جویریہ کو پیش کرے۔ عدالت نے مغویہ کو دارالامان بھیجتے ہوئے سماعت 17 اگست 2022 تک ملتوی کردی

عدالت کے کہنے کے باوجود بھی مغویہ جویریہ نے اپنے والدین سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے جویریہ کو چھ ماہ بعد راجن پور پنجاب سے بازیاب کرکے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا تھا۔پولیس پنجاب کے علاقے راجن پور سے جویریہ کو برآمد کرکے کراچی لائی تھی جس کو آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے جویریہ کے مبینہ شوہر ملزم عبدالقدیر کو بھی گرفتار کیا تھا جو کہ ابھی عدالت سے ضمانت پر ہے، جویریہ اور عبدالقدیر کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کے روبرو بھی پیش کیا گیا تھا جوڈیشنل مجسٹریٹ نے مغویہ جویریہ کو دارالامان بھیج دیا تھا عدالت نے پولیس کو جویریہ کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل کرانے کا حکم دیا پولیس سرجن نے رپورٹ دی کہ مغویہ کی عمر 14 سال ہے۔

والد جویریہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو محمد قدیر نے اغوا کیا، لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق اغوا کا مقدمہ شاہراہ نور جہاں تھانے میں درج ہوا، پولیس کے عدم تعاون پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی، عدالت کے نوٹس کے بعد سندھ پولیس حرکت میں آ ئی،اور جویریہ کو برآمد کیا۔ پٹیشن کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر نے کی۔

دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

 دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

Leave a reply