اسلام آباد::15 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری:سرکاری ملازمین وزیراعظم کودعائیں دینے لگے ،اطلاعات کے مطابق سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں اوریکم مارچ سے تنخواہ 15 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہوگیا اور 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا، پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے۔تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیراعظم کے حکم پر حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ1سے 19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الائونس دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الائونس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا، ڈسپیریٹی الائونس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا گیا، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی ترقی کے لیے سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا۔ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر تمام ایڈہاک ریلیف اور الالائونسز کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔