15 پر جھوٹی کالیں کرنے والا سرگرم گروہ گرفتار
لاہور شاہدرہ ٹاؤن 15 پر جھوٹی کالیں کرنے والا سرگرم گروہ گرفتار کر لیا گیا
ملزمان جھوٹی سٹوری بنا کر کال کرتے اور مقدمہ درج کروا لیتے،ملزمان مال مقدمہ کی آڑ میں فیک ریکوری حاصل کرتے،ملزم بلال نے اپنی والدہ کے ذریعے بھی تھانہ میں واردات کی درخواست دی،ملزمان لاہور کے مختلف تھانوں میں فیک واردات کے مقدمات درج کرواتے،ملزمان پکڑے جانے کے ڈر سے کیمرہ کی حدود سے دور فیک کالیں کرتے،ملزم بلال نے شاہدرہ ٹاؤن کے ایریا میں واردات کی کال کی،ملزم نے وقوعہ سچا ثابت کرنے کے لیے موقع پر رونے کا ڈرامہ شروع کر دیا ،ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی،جدید ٹیکنالوجی آئی ڈی ڈیٹا اور کیمروں سے مدد حاصل کی ،دوران تفتیش ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا ،ملزم کے کارڈ نے سب حقیقت عیاں کر دی.ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کئی مقدمات میں مدعی ہے تفتیش جاری ہے،ملزمان کے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں.ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،
پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ایک اور اہم کاروائی، 13 برس سے مفرور قاتل سعودی عرب سے گرفتار
دوسری جانب پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ایک اور اہم کاروائی، 13 برس سے مفرور قاتل سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ،اشتہاری مجرم شاویز احمد نے 2011 میں فائرنگ کرکے عمران رضا نامی شہری کو ہلاک اور اسکے والد کو زخمی کردیا تھا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری شاویز احمد 2011 سے تھانہ بیگو وال ، سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا ۔ سپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول سے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ سعودی پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے مجزم گرفتار ، سعودی ٹیم نے پاکستان ڈیپورٹ کر دیا ۔ سیالکوٹ پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا، رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سپیشل آپریشنز سیل کی اچھی حکمت عملی سے 13 برس بعد اشتہاری کی گرفتاری ممکن ہوئی،اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ۔
بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جاتا تو معیشت بہتر ہوتی، شارق خان
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ