تربیلا ڈیم میں 15 یونٹ بند، بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی،ملک میں اکثرجگہ بجلی غائب

0
39

اسلام آباد: ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی، تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 15 یونٹ بند ہو گئے، 10 ہزار میگاواٹ پن بجلی میں سے صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار 325 میگاواٹ رہ گئی۔

گوجرہ:جعلی ایس ایچ او کے خلاف قانون حرکت میں آگیا

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں صرف 2 پاور یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، تربیلا ٹی فور سے بھی بجلی کی پیداوار نہیں ہو رہی، منگلا ڈیم سے بھی بجلی کی پیدارو بند، 10 ہزار میگاواٹ پن بجلی میں سے صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، بجلی کا شارٹ فال 3228 میگاواٹ ہے۔

ڈی آئی خان : آر پی او کا کرسمس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے گرجا گھروں کا دورہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 772 میگاواٹ جبکہ بجلی کی طلب 12 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 5 ہزار میگاواٹ ہے، شمسی توانائی سے 30 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ملک بھر میں 4 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشڈنگ جاری ہے، گیس سپلائی کم ہونے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بجلی کی طلب بڑھنے سے بجلی کے شارٹ فام میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply