150ٹرینیں اور 50اسٹیشن ہوں گے اب پرائیویٹ

0
29
عمران خان چینی صدر کی منت کرے پھر ایم ایل ون کیلئے لون دینگے،چین

ایک ایکسپریس ٹرین کو پرائیویٹائز کرنے کے بعد اب 150 ٹرینوں اور 50 اسٹیشنوں کو بھی پرائیویٹ کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جس کے لیے ریلوے کے چیئرمین کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

اورنگ آباد نہیں،سمبھا جی نگر نام ہو گا ریلوے اسٹیشن کا،بھارت میں مسلمان نام بھی زیر عتاب

بھارت کی مودی حکومت نے ’تیجس ایکسپریس‘ کے بعد اب 150 ٹرینوں اور 50 اسٹیشنوں کو بھی پرائیویٹائز کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔

اس سلسلے میں نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر امیتابھ کانت نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو کو ایک خط لکھا ہے ۔ خط کے مطابق پہلے مرحلہ میں 150 ٹرینوں کو پرائیویٹائز کیا جائے ۔

ریلوے کو دو کروڑ کا نقصان، اہم رپورٹ آ گئی

چیف ایگزیکٹیو افسر نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ ریلوے کے 400اسٹیشنوں کو عالمی سطح کا اسٹیشن بنایا جانا تھا۔ تاہم کئی سالوں سے یہ کام نہیں ہو سکا۔

وزیر ریلوے کے گھر میں چوری، اہم دستاویز لیک ہونے کا شک

چیف ایگزیکٹو افسر کے مطابق وزیر ریل سے میں نے تفصیلی بات چیت کی ہے۔بات چیت میں یہ محسوس ہوا کہ تقریباً 50 اسٹیشنوں پر یہ کام ترجیحی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔

Leave a reply