بھیڑوں کو بھیڑیوں سے بچاتے ہوئے زخمی کتے کے لیے 15 ہزار ڈالر جمع

0
49

جارجیا: امریکی شہر کے مضافات میں ایک کسان کی جانب سے بھیڑوں کی نگرانی کے لیے پالے گئے کتے نے بہادری سے بھیڑوں کو بھیڑیوں کے غول سے بچایا۔ اس کوشش میں وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے علاج کے لیے اب 15 ہزار ڈالر کی رقم جمع کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی. قومی ادارہ…

اس کتے کا نام کیسپر ہے جن کی نسل بطورِ خاص مویشیوں کے ریوڑ قابو کرنے میں استعمال کی جاتی ہے۔ چند روز قبل بھوکے بھیڑیوں نے بھیڑوں کےغول پر حملہ کیا تو کیسپر نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا۔ نصف گھنٹے تک جاری اس جنگ میں اس نے کئی بھیڑیوں کو بھی مارڈالا۔ تاہم اس لڑائی میں اسے گہرے زخم لگے اور اس کی دم کی کھال کا بڑا حصہ بھی اکھڑ گیا۔

گوگل کی 2022 کی مقبول سرچز میں نسیم شاہ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سرفہرست

اس کے مالک اور کسان جان ویئروِلر نے بتایا کہ لڑائی کے فوراً بعد وہ کہیں لاپتہ ہوگیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر اعلانِ گمشدگی کے بعد کیسپر مالک کے پاس لوٹا اور 20 ماہ کا یہ وفادار جانور شدید زخمی حالت میں تھا۔ جان نے فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر کیسپر کو خوب داد دی جارہی ہے۔ ایک تنظیم نے اس کے علاج اور بہتری کے لئے چندہ کیا اور اب تک 15 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

دوسری جانب امریکہ بھر میں مویشیوں اور بھیڑوں کے غول پر بھیڑیوں کے حملے بڑھ گئے ہیں جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply